وزیرِ اعظم کا دورہ جی ایچ کیو، افغان طالبان رجیم کے حملے پسپا کرنے پر افواج کی تعریف

image

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے وزیرِاعظم کو پاکستان افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج اورافغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے لیے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لیے ہردم تیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

وزیرِاعظم نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف کیا اور بھرپورجوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US