وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال بیان کردی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
وزیر اطلاعات کی ٹوئٹ کے مطابق شب 11 بجے تک کی گئی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے مارے گئے جبکہ 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔
افغان طالبان رجیم کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا۔
حملوں میں 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔