آپریشن غضب للحق جاری؛ 352 افغان اہلکار ہلاک، 130 چوکیاں تباہ

image

پاک افغان سرحد پر جاری آپریشن "غضب للحق" کے حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین صورتحال جاری کردی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 352 کارندے ہلاک جبکہ 535 سے زائد زخمی ہوئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دشمن کی 130 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 26 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے 171 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان بھر میں مجموعی طور پر 41 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں، جبکہ سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US