ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سفری ہدایت جاری کر دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہریوں کو اپنی سلامتی اور سیکیورٹی کے پیش نظر ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حالات پر گہری نظر رکھیں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود کریں اور پاکستان کے سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
حکام نے ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے رابطہ نمبرز بھی جاری کیے ہیں:
تہران (سفارتخانہ پاکستان)
+98-21-66-9413-88/89/90/91
+98-21-66-9448-88/90
موبائل: +98 990 6824496
زاہدان
+98 54 33 22 3389
موبائل: +98 90 46 145412
مشہد
موبائل: +98 910 762 5302
+98 937 180 7175
+98 902 709 3994
یہ سفری ہدایت 28 فروری 2026 کو اسلام آباد سے جاری کی گئی۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔