اسرائیل نے تہران میں حکومتی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا

image

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت تہران میں حکومتی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل پر پیشگی فضائی حملے کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران میں کم از کم تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد میزائل تہران کی یونیورسٹی روڈ اور جمہوریہ ایریا میں گرے، جبکہ ایران کے دیگر شہروں جیسے اصفہان، کرمانشاہ اور قم میں بھی دھماکے سنے گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران پر حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کے دفاع کے لیے کی گئی ہے۔ ایرانی حکام نے ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم سیکیورٹی اور امدادی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق حملے میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ روئٹرز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US