اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا، ایران

image

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر کیے گئے حملوں کے بعد شدید مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا اور اختتام اب حملہ آوروں کے اختیار میں نہیں رہا۔

ایرانی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں فضائی اور میزائل حملے کیے گئے۔ تہران کے مضافات میں میزائل حملوں کے بعد دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ حملوں میں ایران کی سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی عہدیداروں نے امریکی و اسرائیلی کارروائی پر سخت ردعمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری میں ہے اور حملہ آوروں کو اس کا سخت جواب ملے گا۔ ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے واضح کیا کہ اس معاملے کا اختتام اب حملہ آوروں کے اختیار میں نہیں رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US