بحرین میں امریکی بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ، کویت اور ابو ظبی میں بھی دھماکے

image

ایران پر اسرائیل اور امریکی مشترکہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت مناما میں امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ ہوا۔ بحرینی وزارت داخلہ نے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے اور مرکزی شاہراہوں سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

الجزیرہ اور روئٹرز کے مطابق کویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور سائرن بجنے لگے جبکہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں بھی ایک زوردار دھماکے کی اطلاع ملی۔ قطری وزارت دفاع نے کہا کہ دوحہ میں داغے گئے میزائل مار گرائے گئے اور ملکی سیکیورٹی مکمل کنٹرول میں ہے۔ برطانوی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی۔

ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے جاری رکھے ہیں، اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ میں دھماکے ہوئے۔ ایرانی سینئر عہدیدار نے خبردار کیا کہ خطے میں تمام امریکی اور اسرائیلی اثاثے نشانہ بن سکتے ہیں اور کوئی سرخ لکیر نہیں ہوگی۔ متحدہ عرب امارات نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US