کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قریب احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ سندھ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پرامن ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ، تشدد یا قانون ہاتھ میں لینا مناسب عمل نہیں۔
سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حساس موقع پر تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔