علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل

image

معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کردی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا ہے کہ عوام شدت پسندی سے گریز کریں اور پُرامن رہیں، رہبر معظم کو سعادت اور شہادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور پوری دنیا کے مظلوم اپنی جدوجہد جاری رکھیں، شہادت ایک سعادت ہے۔

شہنشاہ حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں نمائش چورنگی پر مجلس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے، نمائش سے حسینیاں ایرانیان تک عزائی جلوس لے کر جائیں گے، ماتمی انجمنوں، عزا خانوں، اسکاؤٹ گروپس، تمام افراد سے اپیل ہے پُرامن رہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قونصل خانے کے باہر پیش آنے والا معاملہ انتہائی دکھ کی بات ہے، پاکستان نے سفارتی، اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی ایران پر حملے کی مذمت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US