ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی تمام معمول کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
کراچی، لاہور، اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ اور دیگر سرکاری سہولیات 2 مارچ 2026 کے لیے بند رہیں گی، جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عملے اور زائرین کی حفاظت کے لیے کیا گیا، کیونکہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اہم سروسز صرف ایمرجنسی کیسز کے لیے محدود طور پر فراہم کی جائیں گی تاکہ ضروری شہری سہولیات جاری رہ سکیں۔