اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا صیہونی ایجنڈا ہے، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر مسلط کی جانے والی جنگ کو صیہونیت کی عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک پہنچانا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے۔ صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی اقتصادی نظام پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اور بڑی طاقتیں اس کے زیر اثر ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے یہ ثابت کیا کہ ملک ایک مضبوط ایٹمی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی اور افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا ممکنہ مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی پر مبنی ہو سکتا ہے جسے قوم کو سمجھنا ہوگا۔ اللہ عالم اسلام کو اتحاد و اتفاق اور اپنے دشمنوں کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ فلسطین آزاد ہو۔ ہمارا وطن قیامت تک مضبوط اور سلامت رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US