رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج 3 مارچ بروز منگل ہوگا، جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوگا بلکہ اگلے چند سال تک پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل چاند گرہن جسے بلڈ مون یا خونیں چاند بھی کہا جاتا ہے، اپنے عروج پر شام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا، اس کا اختتام رات 7 بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔
اس عمل کے دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے آسمان پر دلکش منظر پیش کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈ مون قدرتی فلکیاتی عمل ہے، آسٹریلیا اور امریکا میں مکمل چاند گرہن واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔