امریکا نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر لاہور اور کراچی میں تعینات سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
امریکی مشن نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور کمرشل پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔