ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین جمعہ 6 مارچ کو مشہد مقدس میں کی جائے گی۔
ایرانی حکومت کے مطابق ملک بھر میں تین روزہ تعزیتی اجتماعات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایرانی عوام آج رات 10 بجے تہران کے امام خمینی ہال میں جمع ہوں گے تاکہ وہ اپنے رہبرِ انقلاب کو خراج عقیدت پیش کریں۔
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای گزشتہ ہفتے تہران میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔