حکومت پنجاب کے محکمہ مالیات نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مالی سال 2025 تک پنجاب کا کل قرض 1.75 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2024 تک پنجاب کا قرض 1.67 ٹریلین روپے تھا، یعنی ایک سال کے دوران 80 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 2018 سے 2025 تک پنجاب کا کل قرض 1.1 ٹریلین روپے رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی (ڈویلویشن) قرض میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مالی سال 2025 میں پنجاب کا خالص قرضہ تقریباً 12 ارب روپے رہا۔