سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی دفاعی تعاون، اسٹرٹیجک شراکت داری اور خطے کی تازہ ترین سiکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ خصوصی توجہ سعودی عرب پر ایرانی حملوں کے تناظر میں خطے کے امن و استحکام پر مرکوز رہی۔
گفتگو کے دوران پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ممکنہ حملوں کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ۔
ملاقات میں اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کا احترام کرے گا۔