خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام امریکی شخصیت جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری ہونے والی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام سامنے آیا ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے نئی ایپسٹین فائلز جاری کی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 80ء کی دہائی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اسے جیفری ایپسٹین ایک امیر شخص سے ملوانے کے بہانے لے گیا، جسے بعد میں اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر پہچانا۔ اس کے بقول کمرے میں موجود دیگر افراد کو باہر بھیجنے کے بعد ٹرمپ نے اسے زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
خاتون نے بتایا کہ اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔ اس پر ٹرمپ مبینہ طور پر غصے میں آگئے، اس کے بال کھینچے اور اسے مکا بھی مارا۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے جنسی ہراسگی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم امریکی صدر نے ایسے کسی بھی الزام کی تردید کی ہے۔