سندھ میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار

image

حکومت سندھ نے صوبے میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بغیر انشورنس اب گاڑی رجسٹرڈ ہوگی نہ ہی ٹوکن ٹیکس جمع ہو سکے گا، حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 7 لاکھ اور معذوری پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کے لیے نو فالٹ معاوضہ سسٹم کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم سندھ میں فعال ہوگیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نئی دفعہ کا اضافہ کردیا ہے، ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ ایکسائز کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی منتقلی کیلیے بھی اب ویلڈ انشورنس پالیسی کا ہونا لازمی ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلیے یہ اقدام اہم سنگ میل ہے، تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون حادثات کے متاثرہ غریب خاندانوں کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوگا، متاثر ہونے والے شہری کو قانون کے تحت فوری مالی ریلیف ملے گا، سسٹم کو اتنا شفاف بنایا گیا ہے کہ جعلی انشورنس کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو اس نئے قانون کے فوائد سے آگاہ کرنے کیلیے آگاہی مہم چلائی جائے، ٹیکس کلیکشن کے ساتھ ساتھ عوام کو سروسز فراہم کرنا ہمارا اصل مقصد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US