معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی یوم خواتین مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے، خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں، حکومت سندھ خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے، تعلیم، صحت اور روزگار میں خواتین کو مساوی مواقع دینا ترجیح ہے۔

سندھ کی خواتین نے جمہوریت اور قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر خواتین کی قیادت اور جدوجہد کی روشن مثالیں ہیں، معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔

خودمختار اور باہمت خواتین مضبوط معاشرے کی ضمانت ہیں، سندھ بھر میں خواتین کو بااختیار بنائے کے لیے کئی پروگرام جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US