مشرق وسطیٰ جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر سے تجاوز

image

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جاری جنگ کے اثرات عالمی منڈی پر بھی پڑنے لگے ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 114.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 27 فیصد اضافے کے ساتھ 115.11 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگ کا سلسلہ طویل ہوا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک بھی جا سکتی ہے جس کے عالمی معیشت اور ایندھن کی قیمتوں پر مزید اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US