اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا ویزا درخواست دہندگان کے لیے اہم اعلان

image

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا، تاہم 9 مارچ سے 13 مارچ تک طے شدہ تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا درخواست دہندگان کو اپنی اپائنٹمنٹ دوبارہ شیڈول کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ U.S. Consulate General Karachi اور U.S. Consulate General Lahore میں قونصلر خدمات بھی تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ اقدامات سے متعلق معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US