آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری تیار کر کے وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 73 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 84 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزیراعظم کی منظوری کے لیے بھجوائی گئی ہے، منظوری ملنے کے بعد آئندہ دو روز میں نئی قیمتوں کا اطلاق کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔