کراچی میں بند کی گئی شاہراہیں کھل گئیں، ٹریفک بحال

image

کراچی میں بند کی گئیں مختلف شاہراہیں ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئیں۔

ٹریفک پولیس نے جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ براستہ مائی کولاچی تا بوٹ بیسن ٹریفک کے لیے کھول دی۔ بوٹ بیسن سے جناح برج جانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔

جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ براستہ سلطان آباد تا پی آئی ڈی سی کھول دیا گیا، پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد جانے والے راستے سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سلطان آباد جانے والا راستہ بھی جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، شہری راستے کھلنے کے بعد غلط سمت سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس ہیلپ لائن اور سڑکوں پر اہلکار رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US