گورنر کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں، فاروق ستار

image

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور ایک آئینی عہدہ گورنری ایم کیو ایم کا حق ہے جس حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US