سرگودھا: بیٹی کے کردار پر شک، کلہاڑی سے 5 بچوں اور بیوی کا قتل

image

سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے باعث اس نے اپنے چار بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کرنے کا یہ خوفناک اقدام کیا۔

واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کرلیا جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفصیلی تفتیش کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان تھیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US