گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا

image

کراچی میں کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ایک شہری بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں شامل شہری کی شناخت رحیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پول پر چڑھتے وقت نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شہری کو نیچے اتارنے کی کوششیں شروع کیں۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکار نے کارروائی کرتے ہوئے رحیم کو پول سے نیچے اتارا اور پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US