عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

image

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں نے ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں برینٹ کروڈ 115.66 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 102.56 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ صرف ایک ماہ میں برینٹ میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اضافہ آبنائے ہرمز کی بندش اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہوا۔ یمن کے حوثی باغیوں کے اسرائیل پر حملے اور بحیرہ احمر و باب المندب کے خطرات نے عالمی شپنگ روٹس کو بھی متاثر کیا ہے۔

سعودی عرب نے یومیہ 46 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل ینبع پورٹ کے ذریعے شروع کر دی جبکہ عمان کے سلالہ ٹرمینل پر بھی حملوں کے خدشات ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھی خطے میں جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور وزرائے خارجہ نے مذاکرات پر بات چیت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US