کراچی: بیوی کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی

image

کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں گھر کے اندر شوہر نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران 40 سالہ سلیمان نے غصے میں آکر اپنی اہلیہ پلوشہ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں، جس کے بعد سلیمان نے اسی پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کیا اور زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور فائرنگ کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US