کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے جسم سے 102 قیمتی پروسیسرز برآمد

image

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے دبئی سے آنے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پروسیسرز برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز کے ایک مشکوک مسافر نے گرین چینل کے ذریعے نکلنے کی کوشش کی۔ کسٹمز عملے نے جب اسے رکنے کا اشارہ کیا تو مسافر نے فرار ہونے کے لیے انٹرنیشنل ارائیول ہال کے ایگزٹ گیٹ کی طرف دوڑ لگا دی، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے مستعدی دکھاتے ہوئے اسے ہال سے باہر ہی قابو کرلیا۔

جامہ تلاشی کے دوران مسافر کے جسم سے 102 قیمتی پروسیسرز برآمد ہوئے جن کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

کسٹمز حکام نے برآمد شدہ سامان کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US