کراچی: بغدادی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، خاتون قتل، 3 افراد زخمی

image

کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے بغدادی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت گل صباء کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سید زمان، عبدالرحمٰن اور شمس الزمان شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت محمد حیات، شاہ فہد، شاہ خالد، شاہ فیصل اور شاہ سعود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چاقو اور ڈنڈے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او بغدادی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے بھی شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US