کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 236 بنڈلز پر مشتمل 23.6 ارب ایرانی ریال برآمد کیے گئے جس سے ایک منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کارروائی کے دوران دو گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے اس کامیابی کو بین الصوبائی کرنسی اسمگلنگ کے خلاف بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس کے مطابق کیس کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔