کراچی میں جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 94 افراد زخمی، 30 ملزمان گرفتار

image

کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 94 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وے، سچل، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

پولیس نے ضلع غربی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لیا، جبکہ ضلع وسطی سے مزید 16 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں 56 مرد، 15 خواتین، 15 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔ ہوائی فائرنگ سے متاثرہ افراد کو سول اسپتال، جناح اسپتال اور عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بالترتیب 27، 36 اور 32 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US