لاہور: جادو ٹونے کے شبے پر سنگدل والدین نے بیٹی کو قتل کردیا

image

صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلی ماں اور باپ نے مبینہ طور پر جادو ٹونے کے شبے میں معصوم بچی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے بدترین نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ گھر کے دیگر بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US