لودھراں: بیوٹی پارلر میں ماری گئی دلہن کی نمازِ جنازہ ادا

image

لودھراں میں بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو شادی سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل اس کے کزن نے بیوٹی پارلر میں فائرنگ کر کے قتل کیا جس کے بعد ملزم نے خود کو بھی چھری کے وار کر کے زخمی کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔واقعے کا مقدمہ ملزم سمیت اس کے والد اور دیگر دو افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US