کراچی: گیارہویں جماعت کے موک امتحانات کا اعلان، شیڈول جاری

image

کراچی میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے موک (آزمائشی) امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ امتحانات چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی سرپرستی میں منعقد ہوں گے، جبکہ کنٹرولر امتحانات زرینہ راشد اور محمد عمران چشتی کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ امتحانات سپلا اور اے ایس پی ایس سی اے کے اشتراک سے ہوں گے۔

اعلان کے مطابق فزکس کا پرچہ 21 اپریل جبکہ بوٹنی کا پرچہ 22 اپریل کو لیا جائے گا۔ دونوں پرچے صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔

صرف رجسٹرڈ طلبہ کو امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ تمام امتحانات بورڈ پیٹرن کے مطابق ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن سسٹم بھی موک امتحانات میں شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے سوالنامے اور جوابی کاپیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ امتحانات کی نگرانی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کرے گا۔

کراچی میں پانچ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں فاطمیہ کالج نمائش چورنگی کو ماڈل سینٹر قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر مراکز میں سرسید گرلز کالج، جوہر کالج، کیسپین اور میریٹوریس کالج شامل ہیں۔

چیئرمین بورڈ 21 اپریل کو فاطمیہ کالج کا دورہ بھی کریں گے جبکہ موک امتحانات کے لیے پروفیسر توصیف شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US