پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پہلے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق مختلف ٹیکنیکل اور ووکیشنل پروگرامز میں طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق میٹرک ٹیک امتحان میں کامیابی کا تناسب 73.73 فیصد رہا جبکہ میٹرک ووکیشنل امتحان میں 73.93 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) پروگرام کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 87.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو دیگر پروگراموں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور متعلقہ اداروں کے ذریعے طلبہ کے لیے دستیاب کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ حکام نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔