پیکٹا نے نیشنل کریکولم کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی 8 کتابیں ازسرنو تیار کر دیں

image

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اتھارٹی (پیکٹا) نے انٹرمیڈیٹ کے نئے نصاب کے مطابق تیار کردہ درسی کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دی ہیں تاکہ طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر بروقت کتابیں میسر آ سکیں۔

پیکٹا کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی آٹھ درسی کتابوں کو نیشنل کریکولم آف پاکستان کے مطابق ازسرنو مرتب کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کی کتابیں 2002 کے نصاب کے مطابق شائع کی جا رہی تھیں تاہم جدید تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں جامع تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سی ای او پیکٹا سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل تمام نئی کتابیں مارکیٹ میں پہنچا دی گئی ہیں تاکہ طلبہ کو بروقت نصابی کتب کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

پیکٹا کے مطابق نصاب میں تبدیلی کا مقصد تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور طلبہ کو عصر حاضر کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ ادارے نے یاد دلایا کہ اس سے قبل نویں اور گیارہویں جماعت کی درسی کتابوں کو بھی نئے قومی نصاب کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US