محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا بڑا فیصلہ، سیکریٹری کے دوروں میں اجرک، سندھی ٹوپی، گلدستے دینے پر پابندی

image

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سیکریٹری کالج ایجوکیشن کے سرکاری دوروں کے دوران انہیں اجرک، سندھی ٹوپی، گلدستے اور یادگاری اشیاء سمیت کسی بھی قسم کا تحفہ پیش کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں 6 اگست کو ایک رسمی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اور صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افسرِ اعلیٰ کے آئندہ دوروں میں کسی بھی نوعیت کے تحائف دینے سے گریز کریں۔

مراسلے میں بالخصوص اجرک، سندھی ٹوپی، پھولوں کے گلدستے، یادگاری شیلڈز اور سووینئرز کی ممانعت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید برآں، تمام متعلقہ حکام اور پرنسپلز کو ان ہدایات پر تمام تر روح اور منشا کے ساتھ سختی سے عمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات کی عدم تعمیل کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US