کراچی میں ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

image

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں شادیوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات پر سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اگر کسی شادی میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملی تو صرف دلہا نہیں بلکہ دلہے کے والدین کو بھی ذمہ دار ٹھہرا کر گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے بھی بات ہو چکی ہے۔

آئی جی سندھ کے مطابق ہوائی فائرنگ سے نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے اور ایسے واقعات میں بچوں کی اموات انتہائی افسوسناک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US