پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کاروبار کا منفی اختتام

image

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ابتدا میں 425 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم بعد ازاں مندی کے دباؤ میں اضافہ ہوا اور ایک موقع پر 1200 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 166000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 903 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165596 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں سائیڈ لائن ٹریڈنگ کا رجحان غالب رہا۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھی گئی جہاں انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں معمولی استحکام ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US