کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر باپ، بیٹی اور 3 بیٹے قتل، ورثا کا احتجاج

image

کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی میں جائیداد کے تنازع پر گھر کے اندر ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے باعث باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی چل بسے۔

اس اندوہناک واقعے کے خلاف مقتولین کے لواحقین نے بادینی پل کے قریب لاشیں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

واقعہ اور مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو مکمل قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور احتجاج ختم کرادیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US