کراچی میں کار پر فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

image

کراچی کے علاقے سعود آباد میں کار پر فائرنگ کے ایک واقعے میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نادیہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حملے کے دوران گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں لگیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US