شکارپور: دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

image

شکارپور میں ہمایوں تھانے کی حدود پیر جلیل کے قریب بکرانی برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات ماروی خاتون، عبدالجبار بکرانی اور آغا بکرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوگئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے اور پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس دیرینہ تنازع کے نتیجے میں اب تک غلام قادر بکرانی گروپ کے 3 افراد اور کیہر بکرانی گروپ کے 2 افراد سمیت مجموعی طور پر ایک خاتون سمیت 5 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US