قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں جاری میوزک پروگرام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بعد ازاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق توبہ اچکزئی سے ہے۔ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔