پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ مارکیٹ نے دن کا آغاز مثبت انداز میں کیا، تاہم دوپہر کے بعد فروخت کے دباؤ کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 933 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 179 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں 797 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 179 ہزار کے ساتھ 178 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 777 پوائنٹس کمی کے بعد 177,693 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جبکہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US