پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 179 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی دوبارہ بحال ہوگئی۔
ٹریڈنگ کے دوران تیزی میں مزید اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 933 پوائنٹس بڑھ کر 179,405 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث مختلف شعبوں کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔