ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر

image

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے خود معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور روایتی سلامی دی، جس کا انہوں نے معائنہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔

تقریب کے دوران ایرانی صدر نے وہاں موجود اعلیٰ پاکستانی حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، عطا تارڑ، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، حنیف عباسی، جام کمال خان، اویس لغاری، احد چیمہ اور علی پرویز ملک سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات اور سرکاری استقبالیہ تقریب کو پاک-ایران دوطرفہ تعلقات اور دوستی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US