پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر حکومت اور آئل انڈسٹری آمنے سامنے

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان کی آئل انڈسٹری اور حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز نے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریز کا مؤقف ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی پریمیم اور پلاٹس (Platts) کے اوسط نرخوں کا درست حساب نہیں لگایا، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 45 روپے فی لیٹر اور موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافی کمی کی گئی۔

صنعتی ذرائع کے مطابق، حالیہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران اوگرا نے پریمیم کے حقیقی اخراجات اور قابلِ اطلاق پلاٹس کے اوسط نرخوں کو مکمل طور پر مدنظر نہیں رکھا، جس کے باعث قیمتوں کے تعین پر تنازع پیدا ہوا ہے۔

آئل انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ عالمی مارکیٹ کے حقیقی اخراجات اور مقامی صنعت کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US