حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے ان کے آپریشنل اخراجات کم ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات فضائی شعبے پر مرتب ہوں گے اور ایئرلائنز کو مالی ریلیف ملے گا۔
یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لٹر تھی، تاہم خطے کی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔