حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے برقرار رہے گی۔
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حالیہ قیمتوں میں کمی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ پیٹرولیم کو خط ارسال کیا تھا، جس میں 104 ارب روپے کے ممکنہ نقصان کا دعویٰ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔